Thursday, 02 June, 2005, 14:38 GMT 19:38 PST
صلاح الدین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی
حکومت نے خبریں دینے والے ذارئع کے علاوہ دیگر جرائد اور میگزین میں سو فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیدی ہے۔ حکومت کے ایک بیان کے مطابق وہ کمپنیاں جو تکنیکی میگزین شائع کرتی ہیں یا وقت بہ وقت خصوصی اشاعتیں جاری کرتی ہیں انہیں اب سو فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔
گزشتہ ماہ حکومت نے غیر ملکی اخبارات کو اداریے مقامی طور پر شائع کرنے کی اجازت دی تھی اور یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے اشاعتی شعبے میں چوہتر فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی تھی۔
حکومت نے سنہ دوہزار دو میں غیر ملکی کمپنیوں کو نیز میڈیا میں میں چھبیس فیصد اور غیر نیوز میں چوہتر فیصد کے شیئر خریدنے کی اجازت دی تھی۔ اشاعتی شعبے میں ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور گزشتہ برسوں میں اس میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق نۓ قانون سے بازار میں مقابلہ بڑھے گا اور ممکن ہے اس سے صارفین کو فائدہ ہو۔