Wednesday, 01 June, 2005, 14:51 GMT 19:51 PST
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک بڑے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر آنے والے علیحدگی پسند رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کا ایک وفد دو جون کو مظفرآباد جا رہا ہے۔
متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے ایک بیان میں کہا کہ مظفرآباد جانے والے رہنماؤں سے ملاقات نہ کر کے وہ ان رہنماؤں کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے تحفظات ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جہاد کونسل کا بیان مبہم ہے اور سے یہ معلوم نہیں ہوتا آیا کونسل کی رکن تنظیموں کے سربراہان سفر کرنے والوں سے علیحدہ علیحدہ مل سکتے ہیں یا نہیں۔