http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 24 May, 2005, 12:05 GMT 17:05 PST

بہار میں ایک ہزار گرفتار

بھارت کی ریاست بہار میں پولیس اور اپوزیشن کے حمایتی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد تقریباً ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بی جے پی کی سربراہی میں اپوزیشن نے اسمبلی کی تحلیل اور انتخابات کرانے کے حیران کن فیصلے کے بعد ہڑتال بلائی تھی۔

وفاقی حکومت نے پیر کے روز ریاستی اسمبلی تحلیل کردی تھی تاکہ ریاست بہار میں نئے انتخابات ہو سکیں۔

اس ریاست میں فروری میں انتخابات ہوئے تھے لیکن کوئی بھی جماعت اتنی نشستیں حاصل نہ کر سکی کہ اس حکومت بنانے کے لیے ضروری اکثریت حاصل ہوتی۔

وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہاں بدترین قسم کی ہارس ٹریڈنگ ہو رہی تھی اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا کوئی بدل نہیں بچا تھا۔