Tuesday, 03 May, 2005, 10:39 GMT 15:39 PST
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک سیاستدان اور پولیس کے تین محافظ ہلاک کر دیئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان محمد رمضان میاں ایک میونسپل کمیٹی کے سربراہ تھے۔ انہیں منگل کو مرکزی بازار کے دورے کے دوران ہلاک کیا گیا۔
بھارتی فوج نے کہا ہے کہ ایک مختلف واقعہ میں چھ شدت پسند فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو ئے۔ فوج نے کہا کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے پونچھ کے قریب لائن آف کنٹرول پار کی تھی۔