Sunday, 10 April, 2005, 02:27 GMT 07:27 PST
چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ جو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اتوار کو بنگلور میں کمپیوٹر کی سافٹ وئیر بنانے والی ایک کمپنی کا دورہ کریں گے۔
چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ پیر کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے بارے میں خصوصی طور پر بات چیت کی جائےگی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنما خطے کے دو بڑے ملکوں میں تجارت بڑھانے کے مخلتف طریقوں پر غور کریں گے۔
دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے دوران چینی وزیر اعظم تبت کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے۔ اس حوالے سے تبت کے روحانی پیشؤا دلائی لاما کے کردار پر بھی بات ہو گئی۔ دلائی لامہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔