Monday, 28 March, 2005, 01:57 GMT 06:57 PST
پونا کی تیئس سالہ امرتا تھاپڑ کو اتوار کو بھارت کی ملکۂ کائنات 2005 منتخب کیا گیا ہے۔
ان کے اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں بیس سالہ سندورا گڈے کو بھارت کی ملکۂ عالم 2005 اور بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کو بھارت کی ملکۂ ارض منتخب کیا گیا۔
اس مقابلۂ حسن کے آخری دور میں تیئیس حسینائیں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ مقابلے کی رنگا رنگ تقریب ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں ہوئی۔
امرتا تھاپڑ نے فیشن ڈیزائنگ میں پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کیا ہے اور اس کے علاوہ انہیں چارکول سے سکیچ بنانا پسند ہے۔
وہ کک باکسنگ سے بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے حسین ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ذہن اور کام خوبصورت ہوں۔
نیوزی لینڈ سے مقابلۂ حسن میں حصہ لینے کے لیے آنے والی بیس سالہ سندورا گڈے جنہیں ملکۂ عالم منتخب کیا گیا فارمیسی اور فیزیالوجی میں ڈگریاں رکھتی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ میں بھی ڈپلوما حاصل کیا ہے۔
وہ نیوزی لینڈ میں ایک ٹی وی شو بھی کرتی ہیں۔
اتر آنچل سے مقابلۂ حسن میں شریک ہونے اور ملکۂ ارض منتخب ہونے والی بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کئی ویڈیوز اور ٹی وی کمرشل میں کام کر چکی ہیں۔ انہیں کھانا پکانا اور مہم جویانہ کھیل پسند ہیں۔
![]() بیس سالہ سندورا گڈے کو بھارت کی ملکۂ عالم 2005 اور بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کو بھارت کی ملکۂ ارض منتخب کیا گیا۔ |