Saturday, 12 March, 2005, 21:03 GMT 02:03 PST
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں این ڈی اے کے ارجن منڈا نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا ہے اور ان کے ساتھ پانچ آزاد ارکان نے بھی وزیروں کا حلف اٹھایا ہے۔
اب تک وزیربنائے جانے والے ارکان وہ ہیں جن کے بغیر بی جے پی کے اتحادی این ڈی کی حکومت ممکنہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکتی۔
ارجن منڈا نے آزاد ارکان کے علاوہ اپنے کسی حامی کو اس مرحلے پر وزیر نہیں بنایا۔
حلف برداری کے بعد ارجن منڈا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیس ماچ کو ایوان میں اپنا اکثریت ثابت کر دیں گے۔
اس سے ایک روز پہلے کانگریس کے اتحادی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جے ایم ایم نامزد وزیراعلیٰ شیبو سورین مستعفی ہو چکے ہیں جس کے بعد گورنر نے بی جے پی اتحاد، این ڈی اے کے ارجن منڈا کو حکومت بنانے کی دعوت تھی۔
![]() جھار کھنڈ مکتی مورچے اور کانگریس کے اتحادی شیبو سورین اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکے |
گورنر نے جو کانگریسی بتائے جاتے ہیں کانگریس کے اتحادی شیبو سورین کو وزیرنامزد کیا تھا لیکن اس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور خود کانگریس نے بھی اس اقدام کی حمایت نہیں کی۔