Thursday, 10 March, 2005, 01:05 GMT 06:05 PST
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں حکومت نے ایک بیٹی والے خاندان کے لیے مالی مراعات کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت ملک میں لڑکیوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ ملک میں آبادی میں اضافہ کو بھی روکنا چاہتی ہے۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی راج شیکر ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ایک لڑکی والے خاندان کو ایک لاکھ روپے کا انعام اس وقت دیا جائے جب لڑکی بیس سال کی ہو جائے گی۔
اس انعام کا آدھا حصہ لڑکی کی پیدائش کے وقت بھی مل سکتا ہے بشطریکہ والدین اپنا علاج کرایں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ وہ مزید بچے پیدا کی اہلیت نہیں رکھتے۔
حکومت نے بچی کی تعلیم پر چودہ سے سترہ سال کی عمر تک ااٹھنے والے اخراجات
کے لیے ساڑھے بارہ سو ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعداد کم ہونےپر اس کو تشویش ہے۔ بھارت میں 2001 کے آبادی کے اعدوشمار کے مطابق ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں 943 لڑکیاں ہیں۔
پیدائش سے پہلے بچوں کی جنس معلوم کر کے حمل گرانے کے رججان کو بھی روکنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت میں والدین لڑکے کو ترجیح دیتے ہیں۔
حکومت نے ٹینس کی مشہور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو اپنی اشتہاری مہم کے لیے چنا ہے۔