http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 21 February, 2005, 11:51 GMT 16:51 PST

برفانی تودہ گرنے سے 100 ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دور افتادہ گاؤں ولنٹنگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک سو تیرہ افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

علاقے کے ایک رہائشی مختار احمد نے بی بی سی کو فون پر بتایا قاضی گونڈ سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں واقع ولنٹنگ نامی گاؤں برفانی تودہ گرنے سے پورا گاؤں برف کے نیچے دب گیا۔

تاہم حکومتی ذرائع نے اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سنیچر کو ہونے والے اس واقع میں پورے گاؤں میں صرف تین مکان بچ پائے۔

مختار احمد نے کہا کہ اب تک ایک سو تیرہ لاشوں کو برف سے نکالا جا چکا ہے اور خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعدار بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کے ذرائع نے اس واقع کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم انہوں کہا کہ فوج اور پولیس کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔