Thursday, 10 February, 2005, 17:59 GMT 22:59 PST
بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں پولیس نے چھ افراد کو کرکٹ پچ کھودنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ افراد موہالی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کھودنے کی کوشش کر رہے تھے۔
موہالی کرکٹ گراؤنڈ کھیل کے ان میدانوں میں شامل ہیں جہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت میں میچ کھیلے گی۔
گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا سے بتایا جاتا ہے۔
پچ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے اور اب میچ کے انعقاد سے قبل تک پولیس سٹیڈیم کی حفاظت کرے گی۔