http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 19 January, 2005, 15:27 GMT 20:27 PST

ترشول میزائیل کا ایک اور تجربہ

بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے تھوڑے فاصلے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ترشول میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق زمین سے فضا تک مار کرنے میزائیل کا تجربہ بھارت کے وقت 12:53 پر چندی گڑھ کے قریب کیا گیا۔

ترشول پختہ فیول سے چلنے والا میزائیل ہے جو پندرہ کلو گرام کے وار ہیڈ کے ساتھ نو کلو میٹر ( پانچ میل) تک مار کر سکتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے بھارتی وزیر دفاع کے سائنسی مشیر نے کہا تھا کہ ملک نے تھوڑے فاصلے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے ترشول میزائل بنانے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے اور وہ اسی طرح کے میزائل اسرائیل سے خریدے گا۔

ہندوستان اس وقت میزائل بنانے کے چار منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی میزائیل کا منصوبہ بھی شامل ہے جو جوہری ہتھیار بھی حدف تک لے جا سکتا ہے۔