Saturday, 08 January, 2005, 12:29 GMT 17:29 PST
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے سری نگر میں ایک سرکاری عمارت میں چھپے ہوئے دوسرے شدت پسند کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔
سری نگر میں انکم ٹیکس کے دفتر پر جمعہ کو دو شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا اور عمارت کو آگ لگا دی تھی جس میں پچاس کے قریب شہری پھنس گئے تھے۔
عمارت میں چھپے ہوئے شدت پسندوں سے دو دن تک جاری رہنے والی لڑائی میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو شدت پسند، چار پولیس والے اور ایک شہری شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق المنصورین گروپ سے تھا۔