Wednesday, 08 December, 2004, 18:50 GMT 23:50 PST
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اننتناگ کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں پچیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس دستے پر گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا جب بھارتی اور پاکستانی اہلکار بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان بس سروس دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں ہونے والے مزاکرات میں ناکام رہے۔