Sunday, 05 December, 2004, 04:40 GMT 09:40 PST
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک حملے میں کم سے کم نو فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک میجر، گاڑی کا ڈرائیور جو کہ عام شہری تھا اور خصوصی پولیس کا ایک اہلکار شامل ہیں۔گاڑی بارودی سرنگ پھٹنے سے تباہ ہوئی۔
یہ واقعہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔
اس سے قبل ہفتے کو بھی دو شدت پسندوں نے کشمیر میں ریزرو پولیس (سی پی آر ایف) کے کیمپ میں گھس کر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔