Friday, 03 December, 2004, 04:14 GMT 09:14 PST
روس کے صدر ولادیمیر پوتن تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھارتی رہنماؤں سے دفاعی تعاون اور تجارت کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
پوتن جمعہ کو بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما کروز میزائل کے مشترکہ منصوبے اور بھارت کو روس کے جوہری ری ایکٹر کی فروخت کی تجویز پر غور کریں گے۔
بھارت اور روس دفاعی ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔
روس اور بھارت پرانے حلیف ہیں لیکن نامہ نگاروں کے مطابق بھارت کچھ عرصے سے امریکہ اور اسرائیل سے اسلحہ خریدنے کی کوشش کر رہا تھا۔