http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 14 November, 2004, 17:44 GMT 22:44 PST

اڈوانی پاکستان کا دورہ کریں گے

بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما لال کرشن اڈوانی نےامرتسر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھارت میں پارلیمان کے آئندہ اجلاس کے بعد پاکستان جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی دورہ ہے جو صدر مشرف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کامیابی بظاہر اس کوشش کا نتیجہ ہے جو وہ بی جے پی کی قیادت میں قائم مخلوط حکومت نے شروع کی تھی۔

انہوں نے بھارتی حکومت کے کشمیر میں فوج کم کرنے کے فیصلے پر تشویش ظاہر
کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب کشمیر میں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے صدر پرویز مشرف کی اس تجویز پر کوئی رائے نہیں دی جس میں انہوں نے کشمیر کو ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی بات کی تھی۔