Monday, 27 September, 2004, 13:56 GMT 18:56 PST
بھارت میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پانچ ججوں کا ایک پینل بھارت کے کرکٹ میچوں کے نشر کیے جانے کے تنازعہ پر منگل سے سماعت شروع کرے گا۔
یہ سماعت بھارت میں میچوں کے نشر کیے جانے کے حقوق سے متعلق ہے اور یہ ایک ایسے وقت پر کی جارہی جب آسٹریلیا کے خلاف بھارت اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے والا ہے۔ تنازعہ جاری رہنے کی صورت میں ممکن ہے کہ یہ سیریز نشر ہی نہ کی جاسکے۔
یہ درخواست زی ٹیلیویژن لمیٹڈ نے دائر کی ہے اور اس کے مطابق ٹیلی ویژن پر کرکٹ میچ چار سال تک نشر کیے جانے والے معاہدے کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے جسے معاہدے حاصل کرکے بولی میں شریک دوسرے حریفوں ای ایس پی این اور سٹار سپورٹس وغیرہ کی طرف سے اعتراض پر منسوخ کردیا گیا تھا۔
بھارت میں کرکٹ بورڈ کے حکام نے اس وقت بولیاں دوبارہ شروع کردی تھیں جب آسٹریلیا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر یہ سیریز ٹیلیوژن پر نشر نہ ہوئی تو وہ اکتوبر میں ہونے والی سیریز نہیں کھیلے گا۔