Monday, 20 September, 2004, 13:18 GMT 18:18 PST
پاکستان کی جیل سے رہائی پانے والے بھارتی قیدی محمد عارف کو بیوی تو واپس مل جائے گی لیکن اس کی کوکھ میں موجود کسی شخص کے بچے کو قبول کرنے کے لیے وہ تیار نہیں ہیں۔
محمد عارف اور جگسیر سنگھ سیاچن کے علاقے میں پاکستان کی قید میں آ گئے تھے۔ دونوں فوجیوں کو بھارت نے بھگوڑا قرار دے دیا تھا۔
جب پاکستان کی قید سے پانچ سال بعد وہ واپس ہندوستان پچنچا تو اسے پتہ چلا کہ اس بیوی کی دوسری شادی ہو چکی ہے۔
بھارتی فوج کی ڈیبریفنگ کے بعد محمد عارف نے گاؤں کی پنچایت کے ذریعے اپنی بیوی کو واپس کرنے کی کوشش کی۔
![]() |
محمد عارف کا کہنا ہے کہ اس کو اپنی بیوی سے پیار ہے اور وہ اس کو واپس لینے پر تیار ہے لیکن اس کو اس کی کوکھ میں بچے سے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عارف کے مطابق گڑیا اپنے ہونے والے بچے کو والدین کے پاس چھوڑے گا یا بچے کے والد کے حوالے کر دے۔
گڑیا محمد عارف سے متقق نہیں ہے ۔ اس کا کہنا کہ اگر عارف کو اس سے پیار ہے تواس کو اسے بچے کے ساتھ ہی قبول کرنا پڑے گا۔
بھارتی فوجیوں کو پاکستانی فوج نے بھارت کے کارگل سیکٹر میں گرفتار کیا تھا۔