Sunday, 12 September, 2004, 13:10 GMT 18:10 PST
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ہزاروں کارکنوں کی طرف سے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کو مسمار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
پولیس نے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً دس ہزار کارکنوں کو پرتاب گڑھ جانے سے روک دیا جہاں مغل جنرل افضل خان کا مقبرہ ہے۔
وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً دس ہزار لوگ اتوار کی صبع پرتاب گڑھ میں سترویں صدی کے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مقصد سے روانہ ہوئے ۔
لیکن دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سخت موقف کے حامل ان ہندووں کو پرتاب گڑھ سے ساٹھ کلو میٹر پر ہی روک لیا۔
پولیس نے ہندو بلوائیوں کو تتر بتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔
سخت گیر ہندو تنظیموں نے سترویں صدی کے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کے بارے میں سخت گیر موقف اختیار کر رکھا اور عہد کیا ہے کہ وہ اس کو مسمار کر کے دم لیں گے۔