Thursday, 02 September, 2004, 19:21 GMT 00:21 PST
نئی دہلی ہائی کورٹ نے ہم جنسی پرستی کو قانونی تحفظ دینے کے بارے میں ایک قانونی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
اس قانونی درخواست میں ان قوانین کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی جن کے تحت ہم جنس پرستی کو ایک غیر فطری اور مجرمانہ رویہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک رضاکارانہ تنظم ناز فاونڈیشن کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ اکیسویں صدی کے بھارت میں ہم جنس پرستی کو قابل تعزیر سزا ہونا غلط ہے۔ ناز فاونڈیشن بھارت میں ایڈز کے خلاف کام کرتی ہے۔
اس درخواست کی الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس ان قانونیں کا سہارا لے کر ہم جنس پرستوں کو ہراساں کرتی ہے۔
سرکاری وکیلوں نے اس درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستی کو بھارت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا کیوں کے معاشرہ میں اس کے خلاف شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔
حکومت کے وکیلوں نے مزید کہا کہ ان قوانین کو ختم کیے جانے سے ملکوں میں غیر اخلاقی اقدار کو رواج حاصل ہو گا۔