Monday, 23 August, 2004, 17:46 GMT 22:46 PST
بھارت میں لاکھوں ٹرک ڈرائیور پیر کو تیسرے دن بھی نئے سروس ٹیکس کے خلاف ہڑتال پر رہے۔
سنیچر کو شروع کی جانے والی اس ہڑتال کے نتیجے میں چھوٹے بڑے تمام شہروں میں پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی اور قیمتوں پر اثر پڑا ہے ۔
حکومت نے ان ٹرک ڈرائیوروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکنگ ایجنٹوں کے لیے شروع کیے جانے والے دس فیصد سروس چارج کا براہِ راست ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگرس کی کال پر تیس لاکھ سے زیادہ ٹرک ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں روڈ سے ہٹا لی تھیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بھارت میں کاروبار کو روزانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔