Friday, 20 August, 2004, 01:29 GMT 06:29 PST
بھارتی فوج کے سربراہ این سی وج کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دراندازی کرنے کی کوششیں کرنے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد اس سال تقریباً دو گنا ہو گئی ہے ۔
جنرل وج نے نامہ نگاروں سے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومت پاکستان کو ان سرگرمیوں کا علم نہ ہو۔ انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے باوجود اسلام آباد شدت پسندوں کے ان ٹھکانوں کو بند کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کے ان کی افواج نے علیحدگی پسندوں کی کوشوں کو ناکام بنایا دیا ہے ۔
لیکن پاکستانی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے ان الزامات کو مسترد کردیا بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان علیحدگی پسندوں کو سرحد پار جانے سے روکنے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔