http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 16 June, 2004, 03:03 GMT 08:03 PST

ایندھن کی قیمت میں اضافہ

بھارت میں کانگریس کی قیادت والی نئی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ پیٹرول منی شنکر ائیر نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں چھ فیصد اضانہ ہوگا جبکہ ڈیزل میں تقریباً پانچ فیصد اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں آٹھ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیرِ تیل نے کہا کہ حکومت نے تیل اشیاء پر ٹیکس میں کمی کرکے صارفین کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔