Tuesday, 15 June, 2004, 06:19 GMT 11:19 PST
بھارت کی مغربی ریات گجرات میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح احمد آباد کے ہوائی اڈے کے قریب چار مشتبہ شدت پسندوں کو، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ افراد احمد آباد میں داخل ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں یہ خفیہ معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والا خود کش گروہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ہلاک کرنے کی غرض سے شہر میں موجود ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے دو شدت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس نے شدت پسندوں کی تحویل سے دو پستول اور ایک رائفل برآمد کی ہے۔