http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 09 June, 2004, 13:49 GMT 18:49 PST

کشمیر میں مسجد کا محاصرہ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی اور پیرا ملٹری دستوں نے جنوبی قصبے کلگام میں ایک مسجد کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں خیال کیا جارہا ہے کہ کم از کم دو عسکریت پسندوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک جھڑپ میں ایک عسکریت پسند اور پیرا ملٹری کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔۔۔