Sunday, 06 June, 2004, 08:44 GMT 13:44 PST
بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اس سینیئر اہلکار کو برخاست کر دیا گیا ہے جو کئی روز سے لاپتہ ہے۔
بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (را) کے سینیئر اہلکار روندر سنگھ گزشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں آئے اور خیال ہے کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرتے رہے ہیں جس کا مطلب عام الفاظ میں کسی دوسرے ملک کے لیے جاسوسی کرنا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق اس بات کی انکوائری ہو رہی ہے کہ روندر سنگھ کس طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور اتنے عرصے تک نگرانی سے بچے رہے۔