Thursday, 03 June, 2004, 16:23 GMT 21:23 PST
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وینکایا نائیڈو نے کہا کہ ان کے لیے اب تک یہ بات ناقابلِ قبول ہے کہ انڈیا کے ووٹروں نے سونیا گاندھی اور کانگریس کو بھارت کی حکمرانی کے لیے چنا ہے۔
انتخابات کے بعد بی بی سی ورلڈ کے پروگرام ہارڈ ٹاک کے لیے دیے جانے والے پہلے تفصیلی انٹرویو میں ایم وینکایا نائیڈو نے کہا ہے کہ ’ہار‘ اور ’جیت‘ کی اصطلاحات کا اطلاق انتحابی نتائج پر نہیں ہوتا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر اصرار کیا کہ کانگریس کو کوئی مینڈیٹ نہیں دیا گیا۔
مسٹر نائیڈو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے جماعت غیر ملکی شناخت رکھنے والے سیاسی امیدواروں کی مخالفت کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اس معاملے کو اچھی نہیں طرح اٹھایا گیا تھا۔