Thursday, 13 May, 2004, 03:33 GMT 08:33 PST
ہندوستان میں چودہویں پارلیمانی الیکشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحان کے مطابق کانگریس 186 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کو 164 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتیں 118 حلقوں میں آگے ہیں۔
ان انتخابات کے لیے استعمال ہونے والے جدید تر طریقے کے مطابق گنتی شروع ہونے کے محض چند ہی گھنٹے کے بعد تمام نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے۔
مزید نتائج ابھی موصول ہورہے ہیں۔