Monday, 28 January, 2008, 08:58 GMT 13:58 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
بلیو فلم
لارا دتہ، اکشے کمار، سنجے دت اور پرینکا چوپڑہ اب بلیو فلم میں کام کریں گے۔۔۔ہمیں پتہ تھا آپ کچھ غلط ہی سوچ رہے ہوں گے۔اپنے
خیالی گھوڑے دوڑانے سے پہلے پوری خبر تو پڑھ لیجئے۔ارے بھئی فلم کا نام ہے ’بلیو فلم‘ ہے اور اسے اشٹ ونائیک پروڈکشن کمپنی بنا
رہی ہے۔ہمیں پتہ چلا ہے کہ یہ فلم اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہو سکتی ہے کیونکہ اس کا بجٹ شاید سو کروڑ روپے تک ہو۔۔۔
مونیکا بیدی کے خالی ہاتھ
ہمیں پتہ ہے کہ آپ مونیکا بیدی کو ان کی فلموں سے زیادہ عدالت کے کیسوں کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔خیر عدالت سے بری ہونے کے بعد مونیکا
ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ اپنا فلمی کیرئر دوبارہ شروع کرنے کے لیے، لیکن ہائے افسوس کسی بھی فلمساز نے انہیں گھاس ہی نہیں ڈالی۔انہیں
منع کر دیا لیکن بہت پیار سے (انہیں اپنی جان گنوانی ہے کیا؟)۔ اطلاع ہے کہ مونیکا بے بی رام گوپال ورما کے پاس بھی گئیں۔
رامو کے ساتھ ایک گھنٹہ تک میٹنگ بھی ہوئی اور توقع ہے کہ شاید رامو ہمت کریں اور انہیں فلم میں کام دے بھی دیں لیکن اس کے لیے انہیں چند ماہ۔۔۔ نہیں ایک سال یا دو سال بھی رکنا پڑے۔۔۔آپ کو نہیں لگتا انکار کرنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔
ہاٹ کرینہ
کرینہ ہمیشہ سے ہی ہاٹ ہیں۔ آپ پوچھیں گے اس میں نئی بات کیا ہے؟ بتاتے ہیں بھئی۔۔۔۔۔گرم خبریں ہیں کہ یش راج فلمز میں کرینہ نے
بکنی پہنی ہے۔وہ سوئمنگ پول سے نہاتے ہوئے باہر نکلتی ہیں۔پتہ نہیں کتنے جوانوں کے دل ابھی اس خبر کو پڑھتے ہی دھڑکنا شروع ہو
گئے ہوں گے خیر اس ایک شاٹ کے لیے انہوں نے اپنا وزن کم کیا اور نتیجہ۔۔ آپ خود ہی دیکھ لیجئے گا۔۔۔۔
گووندہ کے نخرے
![]() |
|
| گوندہ نے حال ہی میں ایک شخص کو طمانچہ مار دیا تھا |
رنبیر۔دیپکا سرد جنگ شروع
![]() |
|
| دیپکا نئی اداکاراؤں میں سب سے مقبول اداکارہ ہیں |
ارجن رام پال کی سترہ بیٹیاں
ارجن رام پال کی سترہ بیٹیاں ہیں اور وہ ان سب کا بہت اچھے طریقے سے خیال بھی رکھتے ہیں۔گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ارجن کی اپنی دو
بیٹیاں ہیں لیکن ایک سماجی تنظیم سے انہوں نے پندرہ بیٹیوں کو گود لیا ہے۔وہ ان کی تعلیم اور پرورش کے پورے اخراجات اٹھاتے ہیں۔
امیتابھ کے دو بیٹیاں گود لینے کی خبر شہ سرخیاں بنی تو ارجن کی کیوں نہیں؟ اس نیک کام میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
کریزی شاہ رخ
![]() |
|
| شاہ رخ فرانسیسی اعزاز وصول کرتے ہوئے |
ایشوریہ کی قیمت
ایشوریہ رائے بچن کی قیمت ( فلمی قیمت ) اس وقت سب سے زیادہ ہو جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے جنوبی ہند کے سپر سٹار رجنی
کانت کے سامنے فلم ’روبوٹ‘ سائن کی ہے لیکن ان کی قیمت اب تک کی بالی وڈ ہیروئین سے زیادہ ہوگی۔اسے خود ایشوریہ نے قبول بھی کیا
ہے لیکن کتنی یہ ابھی پتہ نہیں۔
عامر اسسٹنٹ ڈائرکٹر؟
عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرہ کی مدد کرنے کے لیے انہیں ان کی فلم ’دلی سکس‘ میں معاون ہدایت
کار بن کر ساتھ دینے کا وعدہ کر لیا۔ بیچارے مہرہ کے معاون ہدایت کار کی طبیعت بگڑ گئی اور ایسے موقع پر عامر نے انہیں بڑے نقصان
سے بچانے کا فیصلہ کر لیا۔
پیار کی چنگاری
کرینہ اور شاہد کے درمیان کیا پیار کی چنگاری ابھی بھی کہیں دبی ہوئی ہے؟ یہ تو شاید وہ دونوں ہی اچھی طرح بتا سکیں لیکن عینی
شاہدین نے دیکھا کہ سٹار ڈسٹ ایوارڈ نائٹ میں دونوں کی میز ایک دوسرے سے کچھ دور تھی۔ کرینہ بار بار شاہد کی طرف دیکھ رہی تھیں۔پردے
کے پیچھے دونوں ایک دوسرے سے مسکرا کر ملے۔ہاتھ ملایا اور چند منٹ بات بھی کی۔۔۔اب اسے آپ کیا کہیں گے ہمیں نہیں پتہ!