Sunday, 02 December, 2007, 15:39 GMT 20:39 PST
فلم دی کوئین میں ملکہ ایلزبتھ دوم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈیمی ہیلن میرن کو بہترین اداکارہ کا یورپی فلم اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
لیکن چھ شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود یہ فلم رومانیہ کے ڈرامہ فلم ’چار ماہ تین ہفتے دو دن‘ کے مقابل بہترین فلم کا ایواڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ اسرائیلی اداکار سیسون گیبی کو فلم ’دی بینڈز وزٹ‘ پر دیا گیا۔
دی بینڈ وزٹ ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس کے ڈائریکٹر ایرن کولورنن ہیں۔ فلم مصر کے ایک بینڈ کے بارے میں ہے ایک اسرائیلی راستہ بھول جاتا ہے۔
عوام کی پسندیدگی کا ایوارڈ اطالوی ڈائریکٹر گیوسپی تورنا توری کو فلم ’دی ان نون‘ پر حاصل ہوا۔
اس سال یورپی فلم ایوارڈ کی تقریب میں فرانسیسی ہدایت کار ژاں لوئی گودارد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں اعلان کیا گیا کہ ایوارڈ کی آئندہ تقریب کوپین ہیگن میں ہو گی۔