Monday, 13 August, 2007, 14:36 GMT 19:36 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
بھائی معاف کردو
وویک اوبرائے نے ہزاروں ناظرین کے سامنے کان پکڑ کر اور ہاتھ جوڑ کو سلّو بھیا (سلمان خان) سے معافی مانگی ہے۔ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کی جانب سے سلّو کو ایوارڈ دیا گیا اور اسی پروگرام میں وویک اپنی فلم ’اوم کارا‘ کے نغمے ’بیڑی جلئی لے‘ پر کوئنا کے ساتھ رقص کر رہے تھے۔ سلّو ناظرین کی پہلی صف میں شلپا شیٹی کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ڈانس ختم کرنے کے بعد وویک نے اچانک ہی دونوں کان پکڑے، اپنے گھٹنوں پر جھکے اور ہاتھ جوڑ کر کہا ’بھائی اب معاف بھی کردو‘۔
خبر غلط ہے
بڑی تیزی کے ساتھ خبریں پھیلیں کہ ایش (ایشوریہ رائے) ماں بننے والی ہیں۔ جتنی تیزی کے ساتھ خبر پھیلی اتنی ہی تیزی کے ساتھ اس کی تردید بھی ہوئی۔ ایب (ابھیشیک) نے فوراً بیان دیا ’ایش ابھی دو سال تک ماں بننے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں‘۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ایش نے بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کو جو تاریخیں دی ہیں اس کے مطابق وہ اب سے دو سال تک سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لے سکتیں تو پھر فیملی بنانے کا خیال بھی کیسے آئے گا۔ لیکن بیچارے ہونے والے دادا بگ بی (امیتابھ بچن) اپنے پوتے کو گود میں کھلانے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ یہ خواہش وہ ہمیشہ میڈیا کے سامنے ظاہر کرنے سے نہیں چوکتے۔
کرشمہ کی واپسی
کنگنا کا پرفیوم
کنگنا کے پرفیوم نے بوبی کو دیوانہ بنا دیا۔ آہاں غلط ۔۔۔۔دیوانہ مطلب غصے سے پاگل۔۔۔ دراصل کنگنا کے ساتھ رومانس کا ایک منظر فلمانا تھا اور بوبی جب بھی کنگنا کے قریب جانے کی کوشش کرتے اس پرفیوم کی خوشبو سے وہ چِڑ جاتے۔ بوبی نے کنگنا کو منع بھی کیا کہ وہ یہ پرفیوم نہ لگائے لیکن جب کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے غصے میں کہہ دیا ہے کہ اگر کنگنا نے وہ پرفیوم لگانا نہیں چھوڑا تو وہ بازار میں موجود تمام شیشیاں خرید لیں گے۔ سنا ہے کنگنا خوش ہیں کہ چلو ساری پرفیوم انہیں پھر تحفے میں مل جائے گی۔
پاپا انیل کی منت
سلّو کی ٹِپ
باندرہ بینڈ سٹینڈ کا پان والا پانچ ہزار روپے کی ٹِپ دیکھ کر شاید رات بھر سو نہیں سکا۔ دراصل سلّو ( سلمان خان ) روزانہ کی طرح سائیکل پر جاگنگ کرنے نکلے۔ راستے میں انہیں سگریٹ کی طلب لگی۔ انہوں نے ایک پان کی دکان والے سے اپنا سگریٹ مانگا اور کہا کہ وہ پیسے بعد میں آ کر دے دیں گے۔ پان والے نے انہیں سائیکل سوار سمجھ کر ادھار دینے سے انکار کر دیا۔ سلّو اسی کے پاس والی دکان پر جا پہنچے۔ پان والا سلّو کو پہچان گیا اور اس نے خوشی خوشی سگریٹ کا پیکٹ دے دیا۔ سلّو دوبارہ شام کو اپنی کار میں واپس آئے اور انہوں نے پانچ ہزار روپے کا بنڈل نکال کر اسے دے کر کہا اپنے پیسے لےلو اور باقی تمہاری ٹِپ۔
راکھی کا انداز
چھوٹے نواب کی مونچھ
چھوٹے نواب (سیف علی خان) آجکل صرف گھر سے سٹوڈیو شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے پارٹیوں میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔نہیں وہ نہ تو اداس ہیں اور نہ ہی بیمار بلکہ انہیں یش راج فلمز کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایت ہے کہ وہ اپنا نیا لُک کسی کو نہ دکھائیں۔ سیف بابا نے اپنے نئے رول کے لیے چھوٹی چھوٹی مونچھیں رکھی ہیں اور فلمساز چاہتے ہیں کہ ان کا یہ نیا انداز دنیا کے سامنے ان کی فلم کے ساتھ ہی سامنے آئے تاکہ دنیا دیکھ کر کہہ سکے کہ مونچھیں ہوں تو سیف جیسی۔۔۔۔
رامو کی آگ
سننے میں آیا ہے کہ ہدایت کار انیس بزمی کی طرح رامو آج کل دن رات مصروف رہنے لگے ہیں۔ انیس ایک ساتھ سات فلموں پر کام کر رہے ہیں تو رامو دن میں فلم ’سرکار راج‘ بناتے ہیں اور رات میں ’رامو کی آگ‘ کے لیے کام کرتے ہیں۔۔۔پھر یہ لوگ سوتے کب ہیں؟
شلپا کی ڈیمانڈ
چک دے خان
آخر سو سنار کی اور ایک لوہار کی ہو ہی گئی۔ اپنے کنگ خان (شاہ رخ خان) کی فلم ’چک دے انڈیا‘ شاید کامیابی کے سارے ریکارڈ جلد ہی توڑ دے گی۔ ویسے چند اوسط فلمیں دینے کے بعد ایک کامیاب فلم، خان ساتویں آسمان پر ہیں اور سنا ہے کہ وہ جلد ہی ’جوکر‘ بن کر لوگوں کو ہنسائیں گے اور رلائیں گے بھی۔
رتیک کی اردو ماشااللہ
جودھا اکبر فلم کی شوٹنگ تو مکمل ہو گئی لیکن اب ڈبنگ جاری ہے اور رتیک اپنے استاد کمال احمد سے اردو سیکھ رہے ہیں۔ ان کے یہ استاد ان کے ساتھ سٹوڈیو بھی جاتے ہیں تاکہ ڈبنگ میں خبر کو کھبر نہ کہیں۔