ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی
کرینہ کا بدلہ
آخر بے بو (کرینہ) کوایب سے بدلہ لینے کا ایک موقع مل ہی گیا۔ کرشمہ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد ایب نے کرشمہ کے قریبی کسی بھی رشتہ دار کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ایب نے بے بو کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا بلکہ ہر فلساز کو ہدایت کر دی تھی کہ اگر وہ فلم میں کام کر رہے ہیں تو بے بو اس فلم میں نہیں ہو۔جس کے نتیجے میں بے بو کے ہاتھ سے کئی فلمیں نکل گئیں۔ اب بے بو نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس میں ایب بطور ہیرو ہیں۔ایب کو کیسا لگا ہوگا، یہ ہم ان پر چھوڑ دیتے ہیں۔
شائنی کی کمر
کیا آپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شائنی آہوجہ کے پٹھے کمزور ہوں گے۔ ہمیں تو نہیں لگا لیکن یہ صحیح ہے کہ وہ ذرا سا بوجھ اٹھا لیتے ہیں تو ان کی کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے۔ آپ کو یقین نہیں آیا نا! ہم بتاتے ہیں۔ فلم ’بھول بھلیاں‘ میں شائنی اور ودیا پر ایک پیار بھرا منظر فلمایا جا رہا تھا جس میں شائنی کو ودیا کو گود میں اٹھانا تھا۔ شائنی نے ودیا کو اٹھایا لیکن یہ کیا کہ ان کی پیٹھ میں زبردوست درد اٹھا اور انہیں مجبورا ودیا کو اتارنا پڑا۔شائنی یہ آپ کے لیے کچھ اچھا سگنل نہیں ہے۔
![]() | |
| شائنی یہ آپ کے لیے کچھ اچھا سگنل نہیں ہے |
لارا کا دیوانہ
لارا دتہ کی فلمیں چاہے بالی وڈ میں مقبول نہ ہوئی ہوں لیکن ان کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ لارا حال ہی میں مسقط کے جہاز میں ممبئی آنے کے لیے بیٹھیں پتہ چلا کہ جہاز اڑنے میں دیر ہے کیونکہ کوئی شخص جہاز کے آگے آ کر کھڑا ہوگیا ہے۔ اچانک لارا کے نام کا اعلان ہوا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ کم سے کم اس سیڑھی تک آجائیں۔ لارا نے وہاں جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ ان کا دیوانہ ایک شخص جہاز کے سامنے کھڑا ہے۔ لارا کو دیکھ کر اس شخص نے لارا سے شادی کی درخواست کی۔لارا نے کیا جواب دیا ہو گا یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔۔۔
![]() | |
| بدلے میں بگ بی نے بھی تبو کے لمبے بال کھینچ لیے |
کنگ خان کی کنگ وین
کنگ خان کا کوئی معاملہ ہو اور وہ شاہانہ انداز میں نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔اب کنگ خان اپنے لیے وینٹی وین بنوا رہے ہیں جس میں وہ پچاس انچ کا پلازمہ ٹی وی نصب کرائیں گے۔ اس میں چھوٹا سا کچن بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک کونے میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے صوفے ہوں گے۔ خاص طور پر شوٹنگ کے دوران انٹرویو لینے آنے والے صحافیوں کو خان وہیں بیٹھ کو انٹرویو دیں گے۔اب یہ وین ان کے لیے رتیش دیشمکھ ڈیزائن کر رہے ہیں۔ وین کی قیمت زیادہ نہیں صرف اسی لاکھ روپے ہے۔
دھک دھک گرل کو الوداع
دھک دھک گرل کو آخر کار ممبئی نے الوداع کہہ ہی دیا۔ جی ہاں امریکہ سے ممبئی آئیں مادھوری ڈکشت کی فلم ’ آجا نچ لے‘ اب مکمل ہوگئی اور فلم کی پوری یونٹ نے ان کے اعزاز میں ایک سرپرائز الوداعی پارٹی منعقد کر دی۔ دیگر ساتھیوں نے اسی فلم کا رقص پیش کیا لیکن فلم تیزاب کا مشہور رقص ’ایک دو تین ‘ پر رقص کے وقت مادھوری کچھ جذباتی ہوگئیں۔ اب مادھوری فلم کی ریلیز کے موقع پر دسمبر میں ایک بار پھر ممبئی نگری واپس آئیں گی۔
![]() | |
| مادھوری دسمبر میں ایک بار پھر ممبئی نگری واپس آئیں گی۔ |
سلو کی نمائش
نہیں ہم سلو کی نمائش کی بات نہیں کر رہے وہ تو ویسے بھی آپ سب کو پردے پر نظر آتے ہی رہتے ہیں۔ یہ تو ان کا وہ فن ہے جو آپ سب کی نظروں سے مخفی ہے اور اب سلو کے والد سلیم خان چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کا یہ فن دنیا کے سامنے پیش ہو۔ ویسے سلو بھیا خود بہت شرمیلے ہیں اور آج تک انہوں نے یہ تمام پینٹنگز سب سے چھپا کر رکھی ہیں لیکن اب بہت جلد دنیا ان کے اندر چھپے ایک بہت ہی حساس شخص کو دیکھ سکے گی۔
![]() | |
| ویسے سلو بھیا خود بہت شرمیلے ہیں |
کونکنا کی گھبراہٹ
کونکنا سین کی اداکاری کے تو ہم بھی قائل ہیں لیکن ہمیں پتہ نہیں کہ کیوں کونکنا کو فلم ’ آجا نچ لے‘ کے سیٹ سے گھبراہٹ ہو رہی تھی۔ ہمارے خبری کے مطابق کونکنا کو جب بتایا گیا کہ انہیں مادھوری ڈکشت کے ساتھ رقص کرنا ہے تو وہ گھبراہٹ کے مارے سیٹ سے باہر نکل آئیں۔ بات صحیح بھی ہے کہاں مادھوری جیسی منجھی ہوئی رقاصہ اور کہاں کونکنا جنہوں نے آج تک کسی فلم میں رقص ہی نہیں کیا۔ بڑی مشکل کے بعد انہیں منایا گیا کہ وہ کچھ سٹپ سکیھ لیں اور کونکنا کی مدد خود مادھوری نے کی۔۔۔۔
![]() | |
| کونکنا گھبراہٹ کے مارے سیٹ سے باہر نکل آئیں |
چلتے چلتے