Monday, 14 May, 2007, 08:53 GMT 13:53 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی
بادشاہ اور شہنشاہ میں پھر ٹکراؤ
کنگ خان اور بگ بی کے درمیان ٹکراؤ کی خبر اس وقت بالی وڈ کی سب سے چٹپٹی خبر بن گئی ہے۔ اب دونوں فنکاروں نے ورلڈ ٹور کے لیے اپنا اپنا سٹیج شو اس سال منسوخ کر دیا اور دونوں تقریباً ایک ساتھ ہی یہ شو کریں گے جس کی وجہ سے پروگرام کے منتظمین گھبرائے ہوئے ہیں۔
بگ بی نے ٹور کو بیٹے ایب اور ایش کی شادی کی وجہ سے منسوخ کر دیا اور کہا کہ یہ شو اس سال ستمبر یا پھر اگلے سال ہو گا جس کی وجہ سے اس شو سے رتیک روشن اور پرینکا چوپڑہ باہر ہو گئے۔ پرینکا نے کنگ خان کے شو میں شرکت کے لیے حامی بھر لی لیکن کنگ خان نے بھی اپنے شو کو اگلے سال اپریل تک ملتوی کر دیا۔ اب بیچارے منتظمین کے حق میں دعا کیجئے۔
آئیفا کا بائیکاٹ
ٹکراؤ صرف سٹیج شو تک ہی محدود نہیں ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ کنگ خان اس سال بھی آئیفا ایوارڈ فنکشن میں حصہ نہیں لیں گے جی ہاں گزشتہ برس بھی کنگ خان شریک نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ برس یہ فنکشن دبئی میں تھا اور خان نے اس وقت کہا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ اس سال پروگرام انگلینڈ میں ہی ہے اور خان نے معصومیت کے ساتھ کہا کہ وہ کیا کریں کہ یہ پروگرام ہمیشہ ان کے بچوں کی سکول کی چھٹیوں کے دوران ہی کیا جاتا ہے۔
![]() | |
| ریکھا نے فلم کی تشہیر میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا |
لجو کی پریشانی
![]() | |
| منی رتنم اپنے کام میں مداخلت پسند نہیں کرتے |
رانی اور جیا
خبریں گرم ہیں کہ فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ کے سیٹ پر اب جیا بچن رانی سے سیدھے منہ بات ہی نہیں کر رہی ہیں۔ خبر ہے کہ رانی نے جیا جی سے بات کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا رویہ ہی نہیں بدلا۔
![]() | |
| یہ وہی جیا تھیں جو رانی کو بے انتہا پسند کرتی تھیں |
کرینہ کا پیار
بے بو اپنی محبت یعنی شاہد کپور کا فلم ’فول اینڈ فائنل‘ میں رول اور رقص دیکھ کر اتنی زیادہ خوش ہو گئیں کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اور کوریوگرافر احمد خان کو ڈھائی لاکھ روپیہ کی گھڑی تحفہ میں دے دی۔ اب شاہد کو کیا دیا یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔۔۔۔
سروں کے ساتھ پکوان
سروں کی ملکہ آشا بھونسلے نے اس سال برمنگھم میں اپنا تیسرا ریستوران کھولا ہے۔کویت اور دبئی میں ان کے ریستوران موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ نہیں ہے۔ مزہ تو یہاں ملنے والے پکوانوں کا ہے۔ آشا جی کا کہنا ہے کہ یہ تمام پکوان ان کے گھر میں مدعو مہمانوں کے لیے پکائے گئے تھے اور جو انہیں پسند تھے۔
![]() | |
| کسی فلمی ستارے کی یاد ستا رہی ہو تو آشا کے ریستوران جائیے |
شائنی شلپا سے ناراض
شائنی آہوجا شلپا سے بہت ناراض ہوگئے۔ وجہ ؟ شلپا نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھ اداکار کے کے مینن کے کام کی تعریف کر ڈالی۔ بس شائنی کو بہت برا لگا اور وہ سیٹ پر شلپا سے الگ بیٹھے رہے۔ آخر کار شلپا کو انہیں ایک گھنٹہ منانا پڑا تب جا کر شائنی کا موڈ ٹھیک ہوا۔ویسے شائنی کیا آپ ناظرین کے ساتھ بھی اسی طرح کریں گے جب انہیں آپ کی اداکاری پسند نہ آئے۔۔۔۔۔
جب جان نے ارشد کو۔۔۔۔
![]() | |
| فلم کابل ایکسپریس میں جان سے زیادہ ارشد کے کام کی تعریف ہوئی |
دیو آنند کا انکار
![]() | |
| دیو آنند مہمان فنکار کے طور پر فلم کے پردے پر نظر آنا نہیں چاہتے |
انو ملک کی خوشی
![]() | |
| انو کی خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں |
چلتے چلتے
رامو کی شعلے میں اب ٹھاکر کی ایک بیوی بھی ہوگی جو پہلے فلم میں نہیں تھی اور یہ رول سچترا کرشنا مورتی کریں گی۔ بگ بی کی دو فلمیں ’چینی کم‘ اور ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش ہوں گی۔حالانکہ بگ بی نے ایک فلم کو روکنے کی گزارش کی تھی۔ چھوٹے نواب سیف علی خان اب فلمساز بن گئے ہیں اور بہت جلد ان کی پروڈکشن میں بنی فلمیں آپ دیکھ سکیں گے جبکہ سیلینا جیٹلی اب ہالی وڈ چلی ہیں انہوں نے فلم’لو ہیز نو لینگویج‘سائن کر لی ہے۔