Wednesday, 03 January, 2007, 08:26 GMT 13:26 PST
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی برطانیہ کے مشہور ٹیلی ویژن پروگرام ’بگ برادربگ برادر‘ میں میں حصہ لیں گی۔
اس پروگرام کے ایک episode میں شلپا شیٹی رات کے کھانے پرمدعو ہیں جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ فلرٹ کرتی دکھیں گی۔ فی الوقت شلپا کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ اس شو میں انہیں اپنے من پسند اداکار کے ساتھ رومانوی شام گزارنی ہوگي۔
اس کے لیے کینڈل لائٹ ڈنر کا انتظام کیا جائیگا اور اس کے تمام جوڑے فلم کی نامی گرامی ہستیاں ہوں گی۔
پاپ بینڈ ’سٹیپ‘ کے ایان واٹکنز، ڈینی ٹارٹی اور فٹبال کھلاڑی ٹیڈی شرینگم بھی اس میں حصہ لیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ جولی گڈ ائیر، ڈرک بنیڈکٹ اور پال مائیکل گلیزر جیسے اداکار بھی اس میں شرکت کرنے والے ہیں۔
بھارت میں اخبارت نے لکھا ہے کہ شلپا شیٹی کو اس کے متعلق بات چیت کرنے منع کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں اس کے لیے تقریبا چھ لاکھ اسی ہزار ڈالر ادا کئےجائیں گے۔
’بگ برادر‘ میں کسی بھارتی اداکارہ کی یہ پہلی بار شمولیت ہے۔ امکان ہے کہ شلپا کے اس میں آنے سے ایشیائی براداری میں یہ شواور مقبولیت حاصل کریگا۔