http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 31 December, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST

جولیا روبرٹس ماں بننے والی ہیں

آسکر انعام یافتہ اداکارہ جولیا روبرٹس اب اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

جولیا کی شادی سن دوہزرا دو میں سنیمیٹو گرافرڈینی موڈر سے ہوئی تھی اور ان سے دو برس پہلے جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

جولیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں جولیا اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

39 سالہ جولیا روبرٹس ہالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔1988 میں انہوں نے ’مسٹک پزا‘ میں یادگار کردار ادا کیا تھا۔

سن دوہزارایک میں جولیا کو’ایرین بروکووک‘ کے لیے آسکر ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔

جولیا ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی فلموں کے لیے لوگوں کی بھیڑ کھینچنے میں کامیاب رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین اداکارہ بن گئیں ہیں۔

جولیا عام طور پر ایک فلم کے لیے دو کروڑ ڈالر تک لیتی ہیں اور ہالی ووڈ اینٹرٹینمینٹ ومین پاور لسٹ میں سن دوہزار سے سر فہرست رہیں لیکن ماں بننے کے سبب جب انہوں نے خود کو کچھ دنوں تک فلموں سے الگ کر لیا تو وہ اس فہرست میں سن 2006 نہ آ سکیں۔