http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 13 October, 2006, 01:18 GMT 06:18 PST

امیتابھ کے لیئے فرانسیسی اعزاز

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو عالمی ثقافت میں کردار کے لیئے فرانس کا سب سے بڑا سول اعزاز
Legion D' Honeur دیا جا رہا ہے۔

دِلی میں فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ امیتابھ بچن کو یہ اعزاز عالمی اور بھارتی ثقافت میں ان کے کردار کے لیئے دیا جا رہا ہے۔

امیتابھ بچن کا کیریئر چالیس سال پر پھیلا ہوا ہے جس دوران انہوں نے ایک سو چالیس سے زیادہ فِلموں میں کام کیا ہے۔ انیس سو ننانوے میں امیتابھ بچن بی بی سی نیوز کے ایک ووٹ میں فِلم اور سٹیج کی تاریخ میں سب سے بڑی شخصیت قرار دیا۔

بچن نے اپنا کیریئر ممبئی سے شروع کیا۔ انہوں نے انیسو سو ستر اور اسی کی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر شہرت پائی۔ سن دو ہزار میں وہ پہلے بھارتی اداکار بن گئے جن کا موم کا مجسمہ لندن میں مادم تساؤ کے عجائب گھر میں رکھا گیا۔