Thursday, 21 September, 2006, 04:33 GMT 09:33 PST
امریکی آر اینڈ بی گلوکارہ بیونس نولز نے برٹش موبو میوزک ایوارڈز میں اس سال کے سب سے زیادہ ایورڈ حاصل کیئے ہیں۔
بیونس نے موبو کی تین درجوں میں انعام حاصل کیئے۔ ان درجوں میں بہترین بین الاقوامی خاتون گلوکارہ، بہترین گانا، اور بہترین ویڈیو شامل ہیں۔
موبو ایورڈز سیاہ فام لوگوں کی موسیقی کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس پر ہمیشہ سے تنقید ہوتی رہی ہے کہ اس میں امریکی گلوکاروں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
برطانوی گلوکارہ کورین بیلی رائی کو بیسٹ یوکے فیمل اور بیسٹ یوکے نیوکمر کا ایوارڈ دیا گیا۔
![]() | |
| برطانوی گلوکارہ کے حصے دو ایورڈز آئے |
گلوکار جے۔زی کو بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ ملا لیکن نہ ہی وہ اور نہ ہی بیونس اپنے ایوارڈ لینے کے لیئے ہال مو موجود تھے۔
رائل البرٹ ہال میں منعقد کی جانے والی اس تقریب پر موسیقی کی صنف جیز کو پسند کرنے والوں نے کڑی تنقید کی ہے۔ جیز کے مداحوں کا ایک گروہ ہال کے باہر موجود تھا اور اس درجے کو ایورڈز میں سے خارج کرنے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے سیاہ فاموں کی موسیقی کی جڑوں کی نفی ہوتی ہے۔