Wednesday, 13 September, 2006, 13:05 GMT 18:05 PST
پچھلے سال ہم نے ریڈیو پر اپنے پروگرام سیربین میں اور پھر بعد میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے صفحات پر آج کا بیجل کے نام سے سنگیت کی ایک سیریز شروع کی تھی۔ فرجاد نبی کا لکھا اور پیش کیا ہوا سندھی موسیقی پر یہ ایک ایسا سلسلہ تھا جس کے ذریعے اس دھرتی کے مٹتے ہوئے فنکار اور ساز ہم سے باتیں کرتے ہیں۔
اب ہم اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں اس کا دوسرا حصہ پیش کرنے جارہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ اب ملٹی میڈیا کی بدولت آپ اس سفرنامے کے کرداروں کو جیتے جاگتے دیکھ بھی سکیں گے۔ اس بار ہر جمعہ کی شام آج کے بیجل کا ایک نیا سلائیڈ شو تصاویر، ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ پیش کیا جائے۔ منتظر رہئے، بی بی سی ڈاٹ کام کے ملٹی میڈیا کے صفحے پر۔۔۔۔۔