http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 29 August, 2006, 12:25 GMT 17:25 PST

اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل

ہالی وڈ کے فلمی ستارے ٹام کروز کے پارٹنر پاؤلا واگنر کے مطابق ٹام کروز نے ڈینیئل سنائڈ سے نئی فلمی ڈیل کی ہے جس سے وہ فلمی بزنس سے منسلک رہ سکیں گے۔

ٹام کروز کے پارٹنر نے کہا ہے کہ یو ایس فٹ بال ٹیم کے مالک ڈینیئل سنائڈر معاشی طور پر ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہم جو کچھ بھی پہلے سے کر رہے ہیں وہ اس سے ہمیں نہیں روکیں گے۔

ٹام کروز کی حالیہ ڈیل صرف ڈیویلپمنٹ کا خرچہ پورا کرنے کے لیئے ہے اور اس میں فلم فنانسنگ شامل نہیں ہے۔

واگنر کے مطابق یہ ڈیل صرف پیسوں کے لئیے نہیں بلکہ ہمارے روشن مستقبل کے لیئے ہے اور ڈینیئل، ٹام کروز کو نئے تجربات اور ہالی ووڈ کے بڑے سٹوڈیوز سے باہر فلمبندی کے مواقع فراہم کریں گے مگر ساتھ ہی واگنر نے کہا کہ ابھی کوئی دعویٰ کرنا قبل از وقت ہو گا۔واگنر نے یہ بھی کہا ہے کہ کافی عرصے سے وہ دونوں خود مل کر فلمیں فنانس کرنے کا سوچ رہے تھے اور اب اس بارے میں بہت پر جوش ہیں۔

گزشتہ عشرے میں کروز کی فلموں نے پوری دنیا میں دو بلین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ٹام کروز کا کیٹی ہامز سے تعلق اور اور عدم مایوسی کے لئیے استعمال کی جانے والی ادویات کے متعلق ان کے خیالات نے انھیں نا قابل قبول بنا دیا ہے۔