Monday, 19 June, 2006, 17:38 GMT 22:38 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے
دبئی میں آئیفا ایوارڈز بہت کچھ موج مستی، ہنگامے، چند تنازعات اور کچھ ان کہی باتوں کے ساتھ ختم ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔اتنی ڈھیر ساری خبریں ہیں کہاں سے شروع کریں ۔۔۔۔۔۔۔چلیئے نازک اندام ہری آنکھوں والی حسینہ ایش سے ہی شروعات کرتے ہیں۔ ’ایش بے بی‘ کانز فلمی میلے میں اپنے مغربی لباس اور بے باک انداز کے لیئے خبروں میں تھیں، لیکن آئیفا میں دیسی لباس یعنی ساڑی میں ستم ڈھاتی نظر آئیں۔
سنا تھا کہ دبئی میں بھی وہ ’کجرارے‘ کی دھن پر تھرکیں گی لیکن پھر جب دوسرے روز وہ وطن واپس آگئیں تو حیرت ہوئی۔ پتہ چلا چونکہ سلو بھیا سٹیج پر دھمال کرنے والے ہیں اس لیئے ایش وہاں کیسے رہ سکتی تھیں۔
امت جی کا میک روم، پریتی کا رقص
رشی کی بد دلی، سیف کے سٹیپس
بتایا جاتا ہے کہ فلم بلیک کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بہن کو دبئی آنے کی دعوت دی گئی لیکن پروگرام میں شرکت کا پاس نہیں دیا گيا۔
کنگ خان کی شان
ابھی تو فلمی ستارے دبئی سے ممبئی واپس لوٹے ہیں بہت سی چٹپٹی باتیں تو ابھی دھیرے دھیرے سامنے آئیں گی۔
ایک کامیاب فلم کا سوال
وویک اوبرائے نے اپنی فلم ’اومکار‘ میں ایک کردار کے لیئے گٹار بجانے کی باقاعدہ تربیت سیف علی خان سے لی۔ بے چارے وویک کب سے ایک کامیاب فلم کی تلاش میں سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قسمت ہے کہ ان پر مہربان ہی نہیں ہو رہی ہے۔
سپر اسٹار فدا
![]() | |
| امیتابھ بچوں کی بے باکی سے متاثر ہوئے |
پرینکا چوپڑا کی قیمت
سچائی کا مزہ
عامر نے پھر ہیرا پھیری دیکھی
عامر خان نے ایک روز اچانک ’پھر ہیرا پھیری‘ کے فلمساز کو فون کر کے کہا کہ وہ ان کی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلمساز حیران ہو گئے، لیکن خوشی خوشی انہوں نے عامر خان کی فیملی کے لیئے خصوصی طور پر فلم کی سکرینگ کی۔ اب سنیل یا اکشے کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ عامر کو فلم میں پریش راول کی اداکاری بہت پسند آئی ہے اور انہوں نے کھل کر ان کی تعریف بھی کی۔ بس اب کیا تھا پریش نے فلموں میں اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔
![]() | |
| عامر کو فلم میں پریش راول کی اداکاری بہت پسند آئی ہے |
چلتے چلتے
کیا آپ جانتے ہیں کہ مشیہ بھٹ کی ہر فلم کی ہیروئین کی آواز ایک جیسی کیوں ہوتی ہے۔ ارے بھئی وہ ہر فلم کی ہیروئین کے لئے مونا گھوش کی آواز میں مکالمے ڈب کرتے ہیں۔
منفرد آواز کے مالک کشور کمار کے عالیشان بنگلہ ميں کوئی میوزک سینٹر یا سکول کھولنے کے بجائے وہاں ایک ’سپا‘ کھل رہا ہے۔
سنیل شٹی فلم امراؤ جان میں اداکاری کے دوران اردو میں مکالمے بولنے کے لیئے شبانہ اعظمی سے اردو سیکھ رہے ہیں۔