Saturday, 17 June, 2006, 13:10 GMT 18:10 PST
جانوروں کے حقوق کے لیئے کام کرنے والے دو افراد کو ریستوراں سے نکال دیا گیا جب انہوں نے گلوکارہ بیونسے نولس پر ’فر‘ کا استعمال کرنے پر تنقید کی۔
جانوروں کے ساتھ اخلاقی سلوک کی حامی تنظیم ’پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز‘ کے دو کارکنان نے گلوکارہ بیونسے کے ساتھ عشایئے کا اہتمام انٹرنیٹ پر ’ای بے‘ کی بولی کے ذریعے کیا۔
نیویارک کے ایک ریستوراں میں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے حیران پریشان بیونسے کو ’فر‘ کا استعمال کرنے اور اسے فیشن کی علامت بنانے پر آڑھے ہاتھوں لیا۔
تاہم بیونسے اس موقع پر خاموش رہیں جبکہ ان کی والدہ اور بہن نے ان کا دفاع کیا جس کے بعد دونوں کارکنان کو ہوٹل سے چلے جانے کو کہا گیا۔
تنظیم کے ان کارکنان نے اس ملاقات کی ویڈیو تیار کر لی اور اسے امریکی ویب سائٹ ’ٹی ایم زی ڈاٹ کام‘ نے حاصل کر لیا۔ کھانے کے دوران انہوں نے ڈی وی ڈی پلیئر بھی استعمال کرنے کی کوشش کی۔
گلوکارہ بیونسے کے ساتھ کھانے کی پیشکش ’وی ایچ ون‘ میوزک چینل نے کی تھی جس کی بولی کے ذریعے ہونے والی آمدنی کا فائدہ ’سیوو دی میوزک فاؤنڈیشن‘ کے لیئے استعمال کیا جانا تھا۔