Monday, 05 June, 2006, 05:46 GMT 10:46 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
گیت سن کر مردے جاگ گئے
جھلک دکھلا جا۔۔۔۔ایک بار آجا، آجا،آجا۔۔ کتنی حسرت ہے اس گیت میں، عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی فرمائش کر رہا ہے۔۔۔۔موسیقار اورگلوکار ہمیش ریشمیا نے اس گیت کو اس انداز میں گایا ہے اور شاید ان کا بھی یہی مطلب ہو گا لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ اس گیت کی آواز سے مردے قبر سے اٹھ کر گھروں میں آرہے ہیں۔ وہ شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ گیت انہیں بلانے کے لئے گایا جا رہا ہے ۔۔۔۔ارے بھئی ہمارا دماغ نہ تو خراب ہوا ہے اور نہ ہی ہم جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ریاست گجرات کے شہر وڈودرہ کے ایک گاؤں کے مکھیا نے اس گیت کو بجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گیت پر ان کےگاؤں کے مردے گھر میں آ رہے ہیں۔ اور تو اور انہوں نے اس گیت کی سی ڈیز بھی جلا دی ہیں۔ بیچارے ہمیش پریشان ہیں کہ کیا واقعی ان کی آواز میں اتنا جادو ہے اور اگر ہے تو پھر کہیں کوئی انہیں فلم میں گیت گانے کے بجائے جادو ٹونا کے لئے نہ بلانے لگے ۔
عامر کی ویب سائٹ
![]() | |
| عامر اپنے پرستاروں کا بہت خیال رکھتے ہیں |
میرا کے سپنے ٹوٹ گئے
![]() | |
| ’میں ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گئی ہوں‘ |
آئٹم گرل ’دیا‘
وقت سب کچھ کراتا ہے۔ اب دیکھئے نہ ہیروئن بننے کے خواب لے کر فلموں میں آئی دیا مرزا جب ہیروئین کے کرداروں میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو اب آئٹم رقص کر کے اپنا نیا امیج بنانے کی کوشش میں ہیں۔
فلم’پھر ہیرا پھیری‘ میں دو،دو ہیروئینیں ہونے کے باوجود دیا نے صرف ایک آئٹم رقص کرنا منظور کر لیا۔ دیا سے جب ہم نے پوچھا کہ آخر ایسی بھی کیا مجبوری تو دیا کا کہنا تھا کہ جب ٹاپ ہیروئنیں بھی آئٹم نمبر کرنے سے پیچھے نہیں رہتیں تو پھر وہ کیوں اس سے پرہیز کریں۔ ویسے اس بات میں بھی دم ہے ۔
شائنی کے تھپڑ
فلم’گینگسٹر‘ کے ہیرو شائنی آہوجہ کے تھپڑوں کی آج کل بالی وڈ میں دھوم مچی ہے۔ سین میں جان ڈالنے کے لیئے شائنی کچھ زیادہ ہی زور لگا رہے ہیں۔ گینگسٹر میں شائنی نے ہیروئن کنگنا راؤت کو اتنی زور سے تھپڑ مارا تھا کہ بیچاری کے ہونٹ پھٹ گئے اور انہیں ٹانکے لگانے پڑے۔
اب سنا ہے کہ مہیش بھٹ کی ہی ایک اور فلم ’وہ لمحے‘ میں شائنی کو اداکار شاد کو دھکا دینا تھا۔ اب یہ دھکا اتنا زور دار تھا کہ شاد کو بری طرح چوٹ آگئی۔ شائنی کو کون سمجھائے کہ اب اتنا حقیقی کردار بھی نہ کریں کہ لوگ ان کے ساتھ کام کرنے سے گھبرانے لگیں۔
ریا ، کوئنا کے جھگڑے
بالی وڈ کی کیٹ فائٹس سے ہر کوئی واقف ہے۔ سنا گیا ہے کہ آج کل سبھاش گھئی کی فلم’اپنا سپنا منی منی‘ کی دونوں ہیروئنوں ریا سین اور کوئنا مترا کے درمیان سیٹ پر ہی لڑائی ہوتی رہتی ہے اور ایک دن یہ لڑائی اس حد تک بڑھی کہ سبھاش کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔ لڑائی کی وجہ یہ کہ کوئنا نے یہ کہہ دیا کہ ریا نے اپنے چہرے کی سرجری کرائی ہے۔ بس کیا تھا ریا نے کوئنا ۔۔۔۔۔اس کے آگے ہم کیا کہیں آپ خود سمجھدار ہیں۔
جاؤ معاف کیا
![]() | |
| کرینہ اب کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گی |