Friday, 19 May, 2006, 11:53 GMT 16:53 PST
ہالی وڈ کے فلمساز بسلان سکول میں ہونے والے 2004 کے قتل عام پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مشہور زمانہ فلم ’ڈا ونچی کوڈ‘ بنانے والی کمپنیوں ’امیجن اینٹرٹینمنٹ‘ اور ’یونیورسل سٹوڈیوز‘ نے اس سانحے کے بارے میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے جملہ حقوق خرید لیئے ہیں۔
ایک چیچن علیحدگی پسند گروپ نے روسی سکول کا محاصرہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں 331 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 186 بچے شامل تھے۔
اس سانحے پر صحافی سی جے شورز کا لکھا ہوا آرٹیکل اگلے ماہ ’ایسکوائر‘ میگزین میں شائع ہوگا۔
’اے بیوٹی فل مائنڈ‘ اور ’اپولو تھرٹین‘ جیسی مشہور فلموں کے پوڈیوسر برین گیزر کا کہنا ہے کہ بسلان سانحہ کی کہانی چیخ چیخ کر بڑی سکرین پر دکھائے جانے کی درخواست کررہی ہے‘۔
![]() | |
| بسلان سانحے میں بچ جانے والی واحد ملزمہ نور پاشی |
محاصرے کی واحد بچ جانے والی ملزم نور پاشی کو کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ منگل کو عدالت نے کہا تھا کہ نور پوشی دہشتگردی کے اقدام میں ملوث ہیں۔ ان کی سزا ن سنائےجانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ان پر بسلان حملے کے دوران قتل کے الزامات بھی ہیں۔
استغاثہ نے ان کے لیئے سزائے موت کی درخواست کی تھی لیکن فی الحال روس میں سزائے موت پر پابندی ہے اس لیئے زیادہ امکان یہی ہے کہ انہیں عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔