Monday, 03 April, 2006, 11:21 GMT 16:21 PST
ریحانہ بستی والا
ممبئی
امیتابھ بچن کی واپسی
بالی وڈ شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن طویل علالت کے بعد کام پر لوٹے لیکن دو دنوں کے بعد ایک بار پھر ان کی بیماری کی خبر سے انڈسٹری دہل گئی۔
دراصل امیت جی اپنے میک اپ مین دیپک ساونت کی بھوجپوری فلم ’گنگا‘ کی شوٹنگ کے لیےصبح آٹھ بجے ہی گوری گاؤں فلم سٹی پہنچ گئے۔ تیز دھوپ میں صرف ایک روز میں ستائیس شاٹ او کے کیے۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ سارا دن دھوپ میں کام کرنے کے بعد صحت خراب تو ہونی ہی تھی۔
جب امیت جی سے ڈاکٹروں نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا کریں اس بیچارے میک اپ مین کا کام میری بیماری کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور ان کا نقصان ہوتا دیکھ مجھے اچھا نہیں لگا۔ واہ امیت جی آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ قد کے ہی نہیں کردار سے بھی اونچے ہیں لیکن کام سنبھل کے کیجئے ابھی بالی وڈ کو آپ کی بہت ضرورت ہے ۔
سیف کی مصروفیت
سیف علی خان یعنی چھوٹے نواب آج کل کے سب سے مصروف خان ہیں۔ فلمیں اور اشتہارات کی بھر مار ہے کبھی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے وہ کوالالمپور میں ہوتے ہیں تو دوسری فلم کی شوٹنگ انہیں لندن میں کرنی ہوتی ہے اور
![]() | |
| فلمساز ان کے لیےچارٹرڈ طیارہ تیار رکھتے ہیں |
عامر نے تعریف کی
مسٹر پرفیکٹ نے اگر کسی کی تعریف کی ہے تو یقین جانیے کہ وہ واقعی قابل تعریف ہو گا ۔آپ نہیں سمجھے ہم کس کی بات کر رہے ہیں ؟ ایک ہی شخص تو بالی وڈ میں اس نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے اور وہ ہیں عامر خان دی گریٹ۔عامر خان نے فلمساز ہومی اڈجانیا کی فلم Being cyrus کی تعریفوں کے
![]() | |
| عامر خان نے سیف کی بھی دل کھول کر تعریف کی |
ملکہ کے جلوے
بالی وڈ کی باتیں ہوں اور سیکسی ملکہ شیراوت کی باتیں نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے لیکن یہاں ہم ان کی سیکسی اداؤں کی باتیں نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان فنکاروں کی بات کر رہے ہیں جن کے ساتھ ملکہ فلموں میں کام کر رہی ہیں اور وہ سینئر ساتھی ہیرو ملکہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ انیل کپور کا کہنا ہے کہ ملکہ ایک اچھی اداکارہ ہے اور لوگوں نے بلاوجہ انہیں سیکسی سمبل بنا دیا وہ بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہے۔ اکشے کمار نے تو دو قدم آگے بڑھ کر یہاں تک کہہ دیا کہ لوگوں نے ملکہ کو سمجھا ہی نہیں۔ راہول بوس جیسے سنجیدہ آرٹسٹ بھی ملکہ سے متاثر ہیں اور دیکھنے والوں نے تو یہاں تک دیکھا تھا کہ سیٹ پر دونوں ایک دوسرے سے چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔ انیل اکشے اور راہول، ہم سمجھ سکتے ہیں اور ہم آپ تینوں کے خیالات سے بھی متفق ہیں کیونکہ ہم ابھی تک ریکھا اور ملکہ کی وہ فلم نہیں بھولے ’بچ کے رہنا رے بابا‘ جس میں ملکہ
![]() | |
| راہول بوس جیسے سنجیدہ آرٹسٹ بھی ملکہ سے متاثر ہیں |
رانی کا موٹاپا
رانی مکھرجی بنگالی ہیں اور اس لیےانہیں بنگالی کھانے بہت پسند ہیں ۔مچھلی چاول ان کی پسندیدہ ڈش ہے پھر ناشتہ ہو، دوپہر کا یا رات کھانا وہ اسے ہمیشہ کھانے کے لیےتیار رہتی ہیں۔ نتیجے میں کئی کلو وزن میں اضافہ۔ اس کے ساتھ ہی سنا گیا ہے کہ کوئی فلمساز نہیں بلکہ سلمان خان رانی کے پیچھے پڑے ہیں کہ وہ وزن کم کریں ان کے کھانے پر پابندی وہ اس لیے چاہتے ہیں کہ ورلڈ ٹور پر ان کے ساتھ موٹی بھدی رانی کے بجائے نازک اندام رانی رقص کرے۔
کرن کی افسردگی
حال ہی میں ممبئی میں لیکمے فیشن شو ہوا جس میں کئی بالی وڈ ستارے حصہ لینے پہنچے جو ریمپ پر چلے تو کئی نے صرف شو میں شرکت کی اس شو میں ایک نئے چہرے نے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ وہ کوئی اور نہیں عامر خان کی بیوی کرن راؤ تھیں جو کبھی اس طرح کی محفلوں میں شرکت نہیں کرتی ہیں۔ (آپ کو پتہ ہے نہ کہ کرن راؤ ایک ذہین ڈائریکٹر ہیں۔ وہ فلم لگان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں) شو میں بجھا بجھا چہرہ لیے خاموش خاموش بیٹھی تھیں۔ کرن جی ہمیں پتہ ہے کہ جب سے آپ کی شادی ہوئی ہے آپ زیادہ وقت عامر خان کے ساتھ بتا ہی نہیں سکیں کیونکہ فلم رنگ دے بسنتی کے سپر ہٹ ہونے کے بعد سے عامر فلم ’فنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اب ہر چھ ماہ میں ایک فلم ضرور دیں گے۔ اب کیا کریں فلم اسٹار اور عامر خان جیسا فنکار ان پر ان کے مداحوں کا حق بھی تو ہے اور آپ کو یہ قربانی تو دینی ہی ہوگی۔
عمران کے آبی بوسے
کسنگ کنگ عمران ہاشمی نے اب کسنگ (بوسے ) اور رومانس کے لیےایک نئی جگہ ڈھونڈھ نکالی ہے ۔اب وہ پانی میں تیرتے ہوئے بوسے دیں گے ۔دیکھا کون کہتا ہے کہ ہماری فلمساز دوسروں کی نقل کرتے ہیں۔ یہ یقینا ان کا اپنا منفرد آئیڈیا ہے ۔اب کوئی عمران سے بھی پوچھے کہ کیا وہ اب تک ایسے سین کرتے بور نہیں ہوئے یا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں ہیں۔
![]() | |
| ۔اب وہ پانی میں تیرتے ہوئے بوسے دیں گے |
مہنگی فلمیں
بالی وڈ کے بڑے فلمساز اب دس سے پچاس کروڑ کے آس پاس کی لاگت کی فلمیں بناتے ہیں ۔ اب کوئی کہے کہ جب فلمیں صرف ایک ماہ یا چند ہفتوں میں بن کر تیار ہوتی ہیں تو اتنی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے؟ ہم بتاتے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک گیت کے چند شاٹس کی فلمبندی باقی تھی لیکن کرن جوہر کو شاہ رخ کی تاریخیں نہیں مل رہی تھیں کیونکہ شاہ رخ اس وقت ملیشیا میں فرحان اختر کی فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کرن نے صرف ایک دن کی شوٹنگ کے لیےطیارہ چارٹرڈ کیا اور اپنے عملہ کے ساتھ ملیشیا پہنچ گئے۔
منیشا کی تنہائی
منیشا کوئرالا کی تقدیر ان کا ساتھ نہیں دیتی ہے ۔بیچاری کی زندگی میں کوئی بھی بوائے فرینڈ زیادہ دنوں تک نہیں ٹکتا۔ اب دیکھیے نہ کئی جگہ سے چوٹ کھانے کے بعد ان کی زندگی میں ہوٹل مالک پرشانت چودھری آئے تھے لیکن سنا ہے کہ اب ان دونوں کے درمیان بھی رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پریشانی اس مرتبہ منیشا کی شراب نوشی نہیں بلکہ پرشانت کی بہن ہیں کیونکہ وہ اپنے بھائی کو منیشا کے ساتھ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتیں۔ منیشا کے قریبی دوستوں نے اس رشتہ کے ٹوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ منیشا کی زندگی میں نیا ساتھی کون آئے گا یا شاید اب تک انہوں نے ڈھونڈھ بھی لیا ہو۔ ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
چلتے چلتے
رتیک روشن پاپا بن گئے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ریحان‘ رکھا ہے۔ شومین سبھاش گھئی نے فلم، ٹی وی تربیتی سکول کی بنیاد ڈالی ہے جو ایشیاء کا سب
![]() | |
| رتیک روشن پاپا بن گئے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ریحان‘ رکھا ہے۔ |
ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہےفلمساز منی رتنم کی فلم میں کام کرے۔ اس لیےرول ملنے کے بعد انکار کردینے کی ہمت کوئی بے وقوف یا دل والا ہی کرے گا اور یہ کام جان ابراہام نے کر دکھایا۔ سلمان خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کے لیے جان نے منی رتنم کی فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا کیونکہ جان کے لیےسلمان اور ان کا ساتھ زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔اسے کہتے ہیں دل والا۔