http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 23 March, 2006, 14:35 GMT 19:35 PST

انسانی بال پر پانڈا کی پینٹِنگ

معروف چینی پینٹر جِنگ اِنگ ھوا نے ایک بڑے پانڈا کا امیج ایک انسانی بال پر پینٹ کی ہے۔

انہوں نے خرگوش کے ایک بال کو برش کے طور پر استعمال کیا اور یہ تخلیق تیار کرنے میں انہیں دس دن لگے۔

ایک گیلری میں جہاں ان کی اس تخلیق کی نمائش ہورہی ہے شائقین نے اسے ایک ایسے مائکروسکوپ سے سے دیکھا جو اس پینٹِنگ کو پچاس ہزار گنا بڑھا کر دکھاتا ہے۔

اسی طرح ایک روسی مائیکرو پینٹر ولیرئی ڈوریانو نے بڑی شخصیات کے امیج چاول اور پوست کی بیج پر بنائے ہیں۔

سن دوہزار تین میں انہوں نے سمندر میں ڈوبنے والے مشہور جہاز ٹائٹینِک کی ایک مائکرو پینٹِنگ تیار کی تھی۔

سن دوہزار دو میں ایک اور مائیکرو آرٹسٹ نے باکسر محمد علی اور سونی لِسٹن کے درمیان فائٹ کی ایک چھوٹی مورتی تیار کی تھی۔