http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 22 November, 2005, 08:33 GMT 13:33 PST

کرسٹیناایگولیرا کی شادی

پوپ سٹار کرسٹینا ایگولیرا نے کلیفورنیا میں ہونے والی تقریب میں میوزک ڈائریکٹر جان بریٹمین سے شادی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرسٹینا ایگولیرا اور جورڈن بریٹمین کی شادی تقریب میں شیرون سٹون اور کیمرون ڈیاز سمیت سو تیس مہمانوں نے شرکت کی۔

کرسٹیناایگولیرا اور جورڈن بریٹمین دو ہزار دو سے اکٹھے رہ رہے تھے بریٹمین کرسٹینا ایگولیرا کی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔

حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو کرسٹینا نے کہا تھا کہ اس کا شادی کا جوڑا عام زندگی میں پہننے والے لباس سے مختلف ہو گا۔ کرسٹینا سٹیج پر مختصر لباس پہننے کے لیے مشہور ہیں۔

کرسٹینا نے کہا کہ شادی کے موقع پر وہ سفید روایتی لباس پہننا پسند کریں گی۔

نیو یارک میں پیدا ہونے والی کرسٹینا ایگولیرا آجکل ایک نئے البم پر کام کر رہی ہے جو اگلے سال کے شروع میں جاری کیے جانے کی امید ہے۔

کرسٹینا ایگولیرا کو 1999 میں اس وقت شہرت ملی جب اسے بہترین نوجوان گلوکارہ کا ایوارڈ ملا۔

کرسٹینا کی اپنی البم جینی ان بوٹل ( بوتل میں جن ) کی ریلیز کے ساتھ برطانیہ کی 1999 کی بہترین گلوکارہ قرار پائی۔

سن دو ہزار دو میں ’لیڈی مارمالیڈ‘ کی کامیابی کے ساتھ کرسٹینا ایگولیرا ملک کی بہترین گلورکارہ کا ایوارڈ ملا۔