Wednesday, 31 August, 2005, 02:36 GMT 07:36 PST
ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مقدمے میں بری ہوجانے کے بعد سے پاپ گلوکار مائکل جیکسن کی پہلی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔
مائکل جیکسن کو عدالت نے جون میں بری کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ نصبتاً خاموشی سے زندگح گزار رہے ہیں اور ان کی نہ کوئی تصاویر او نا ہی کوئی خبریں نکلی ہیں۔ پیر کے روز مائکل جیکسن کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر شائع ہونے والی ان فوٹوز میں وہ دبئی میں ایک جگہ کا دورہ کرتے نظر آتے ہیں۔
![]() یہ نہیں واضح ہے کہ یہ تصاویر دبئی میں کس جگہ لی گئیں |
تصاویر میں گلوکار خوش اور صحتیاب نظر آرہے ہیں۔
خیال ہے کہ مائکل جیکسن تقریباً دو ماہ پہلے بحرین پہنچے تھے اور افواہ یہ ہے کہ انہوں نے وہاں ایک گھر خرید لیا ہے۔
![]() پیر کو گلوکار کی سینتالیسویں سالگرہ تھی |