Sunday, 17 July, 2005, 07:44 GMT 12:44 PST
برطانیہ میں لندن میں حملوں کے پس منظر میں ایک فلم میلے میں دو فلسطینی خودکش بمباروں کے بارے میں ایک انعام یافتہ فلم کی نمائش روک دی گئی ہے۔
’پیراڈائز ناؤ‘ نامی فلم کو سنیچر کی شام اور اتوار کو کیمبرج فلم میلے میں دکھایا جانا تھا لیکن منتظمین نے اس کی نمائش کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔
میلے کے ترجمان نے کہا کہ فلم کی نمائش منسوخ کرنے کا فیصلہ لندن کے افسوسناک واقعات کے بعد لوگوں کے جذبات کے پیش نظر کیا۔
فلم کے ہدایتکار ابو اسد ہیں اور یہ دو فلسطینی خودکش بمباروں کی زندگی پر مبنی ہے۔
میلے کے ترجمان نے بتایا کہ فِلم منسوخ کرنے کا فیصلہ مقامی حکام اور پولیس سے مشورے کے بعد کیا گیا۔
عربی زبان کی یہ فلم دو ہزار پانچ میں بنائی گئی اور اسے برلن کے فِلم میلے میں انعامات ملے تھے۔
کیمبرج فِلم میلے کی ویب سائٹ کی مطابق فِلم ’پیراڈائز ناؤ‘ ایک اشتعال انگیز موضوع پر بنی متوازن فلم ہے۔