Monday, 06 June, 2005, 08:02 GMT 13:02 PST
امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو کمر میں تکلیف کے علاج کے لیے کچھ دیر کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کی ترجمان کے مطابق جیکسن کو اپنے خلاف جاری مقدمہ کی کارروائی کے دوران اس تکلیف کا سامنا رہا ہے۔
جیکسن پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کی کارروائی اب پیر کو ہوگی۔ وہ علاج کے لیے اپنے گھر سے پانچ میل کے فاصلے پر ہسپتال گئے ہیں۔
جیکسن نے اپنے اوپر لگے تمام دس الزامات کی تردید کی ہے۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انہیں بیس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
توقع کی جا رہی کہ جیکسن کے خلاف مقدمہ پر آئندہ ہفتے کے دوران فیصلہ سنایا جائے گا۔