http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 05 June, 2005, 21:26 GMT 02:26 PST

’مین گرلز‘ کو ایم ٹی وی ایوارڈ

اس سال کے میوزک کے ٹیلی وژن ایم ٹی وی کے فلم ایوارڈ کی تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔ جس میں ہالی وڈ کے ستاروں کئی نے بھی شرکت کی۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈز کی اس تقریب کی سب سے کامیاب اداکارہ ریچل ایڈمز رہیں اور انہوں نے تین ایوارڈ حاصل کیے۔

ریچل ایڈمز کو یہ ایوارڈ تین مختلف کرداروں پر دیے گئے۔ انہیں دو ایوارڈ ان کی پہلی فلم ’مین گرلز‘ کے حوالے سے ملے۔ ان میں ایک بطور بہترین نئی اداکارہ اور دوسرا ایوارڈ ’مین گرلز‘ کے تمام اداکاروں کے ساتھ دیا گیا۔

انہیں تیسرا ایوارڈ فلم ’نوٹ بک‘ میں بہترین بوسے پر دیا گیا۔ ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کا فیصلہ ناظرین کے ووٹ پر ہوتا۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اینڈی کی فلم ’نپولیین ڈائنا مائیٹ‘ نے حاصل کیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ لیونارڈو ڈی کیپری نے حاصل کیا جبکہ لنڈسے لوہن اس سال کی بہترین اداکارہ قرار دی گئیں۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کی اس تقریب میں 1980 میں نوجونوں کی کامیاب ترین فلم ’دی بریک فاسٹ کلب‘ کے اداکاروں کو بھی بلایا گیا تھا۔

ٹام کروز نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوا کہا کہ وہ اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ ناظرین ان کی اداکاری سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

بچوں میں بہترین ایوارڈ حاصل کرنے والی ڈاکوتا فینگ کو یہ ایوارڈ ان کے ڈروانے کردار کی وجہ سے فلم ’ہائیڈ ایڈ سیک‘ میں ملا۔

ڈاکوتا فانگ جلد آنے والی فلم’ وار آف دی ورلڈز‘ میں ٹام کروز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ایم ٹی وی فلم ایوارڈ کا بہترین مزاح کا ایوارڈ حاصل کرنے ہالی وڈ کے مشہور اداکار ڈسٹن ہوفمین تھے۔